علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت سینئر وکیل کی عدم پیشی کے باعث غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ڈی چوک کیس کیخلاف درخواست پر سماعت سینئر وکیل کی عدم پیشی کے باعث غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ڈی چوک کیس کیخلاف درخواست پر اعتراضات کیساتھ سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی،سینئر وکیل کی عدم پیشی کے باعث معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ درخواست پرجسٹرار آفس کے اعتراضات اور سوالات ہیں ان کے جواب دیں،معاون وکیل نے کہاکہ سینئر وکیل خود پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں گے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔