خوشحالی مائیکرو فنانس اور ایس اے پی کے درمیان معاہدہ

خوشحالی مائیکرو فنانس اور ایس اے پی کے درمیان معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک، خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے ڈیجیٹل دنیا کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے آڈٹ مینجمنٹ سسٹم کے حصول کے لئے ایس اے پی (SAP)کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس حصول کا مقصد خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک میں آڈٹ کے معیار اور تاثیر کو بڑھانا ہے۔ایس اے پی(SAP) دنیا کی سب سے بڑی بلیو چپ ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ اس کا آڈٹ مینجمنٹ سسٹم، مکمل آڈٹ کے عمل / لائف سائکل - ڈیٹا اکٹھا کرنا، رسک اسیسمنٹ، آڈٹ پلاننگ، رپورٹنگ، اور فالو اپ سے نمٹنے کے قابل ہے۔ یہ نظام ہر طرح کے آڈٹ یعنی آپریشنل آڈٹ، آئی ٹی آڈٹ، اور مینجمنٹ آڈٹ بھی کرسکتا ہے جو خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک کو ٹیکنالوجی کے ساتھ مجموعی آڈٹ کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ نظام ٹلی مارکس ٹیکنالوجی، جو کہ پاکستان میں ایس اے پی(SAP) کے شراکت دار ہیں ان کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔اس موقع پرخوشحا لی مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او غالب نشتر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”، خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک مستقل طور پر ڈیجیٹل بننے کی طرف اقدامات کررہی ہے اور ایس اے پی(SAP)کیساتھ آڈٹ مینجمنٹ سسٹم حصول کا معاہدہ،اسی جانب ایک قدم ہے۔
مجھے یقین ہے کہ اس سے آڈٹ کی منظوری کے عمل کو ہموار کیا جائے گا اور خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک کی کاروباری کارکردگی اور صارفین کے اطمینان میں یقینا اضافہ ہوگا“۔اس مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او سمیت سینئر مینجمنٹ ٹیم، ایم ڈی ٹیلی مارکس، ایس اے پی(SAP) اور آڈٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک نے صارفین کے تجربے کو بہتر اور اپنے کاموں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے معروف کمپنیوں کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔ گزشتہ سال، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے سی آر ایم کے ذریعہ رابطہ سینٹر اور سی ایکس حل کی تعیناتی کے لئے سی اسکوائر کے ساتھ معاہدہ کیا، جو عالمی سطح پر ایک بہترین درجہ بندی رکھتا ہے۔خوشحال مائیکرو فنانس بینک پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر میں پیش پیش ہے۔ اس نے پچھلے 19 سالوں میں 5 ملین سے زائدصارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔ خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک، مالیاتی حل، خواتین اور پسماندہ طبقات سمیت معاشی نمو کو بڑھانے کیلئے غربت میں کمی پر اثر ڈال رہا ہے۔

مزید :

کامرس -