سندھ ہائیکو رٹ ،فیصل واڈا کی نااہلی سے متعلق ایک اوردرخواست عدالت میں دائر

سندھ ہائیکو رٹ ،فیصل واڈا کی نااہلی سے متعلق ایک اوردرخواست عدالت میں دائر
سندھ ہائیکو رٹ ،فیصل واڈا کی نااہلی سے متعلق ایک اوردرخواست عدالت میں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی سے متعلق ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست گزار قادر خان مندوخیل نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ فیصل واڈا نے الیکشن کے وقت اپنی دہری شہریت چھپائی ، معاملہ عدالت میں آنے پر فیصل واڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کی درخواست دے دی ،شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصل واڈا الیکشن کے وقت دہری شہریت رکھتے تھے،عدالت سے استدعاہے کہ دہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر کو نااہل قراردیاجائے۔