سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی: آئی جی غلام نبی میمن 

سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی: آئی جی غلام نبی میمن 
سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی: آئی جی غلام نبی میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی بھائیوں کی سکیورٹی پر سمجھوتانہیں کر سکتے، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت محدودہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی، چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی سے متعلق چھان بین کررہے ہیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد پولیس پر لازم ہے، مقامی سپانسرز کو بھی سکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا۔