امیر جماعت اسلامی نے31 جنوری کو  احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا 

 امیر جماعت اسلامی نے31 جنوری کو  احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا 
 امیر جماعت اسلامی نے31 جنوری کو  احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے۔ 

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کا روڈ میپ دیا جائے گا۔ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، قوم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کا حساب لے گی۔