ایم جے ایچ جبید جدہ میں بنگلہ دیش کے او آئی سی کے مستقل نمائندے تعینات،پاکستانی سفیر کی جانب سے شاندار استقبال

ایم جے ایچ جبید جدہ میں بنگلہ دیش کے او آئی سی کے مستقل نمائندے ...
 ایم جے ایچ جبید جدہ میں بنگلہ دیش کے او آئی سی کے مستقل نمائندے تعینات،پاکستانی سفیر کی جانب سے شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کے او آئی سی میں مستقل نمائندے سفیر فواد شیر نے بنگلہ دیش کے او آئی سی میں نئے تعینات ہونے والے مستقل نمائندے سفیر ایم جے ایچ جبید کا استقبال کیا جو انہیں ملنے آئے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ جدہ میں ان کی تقرری ہوئی اور انہیں OIC میں بنگلہ دیش کے مستقل مشن کے قیام پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ او آئی سی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں.