پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیوسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس مین اور فنانشل سروسز کمیٹی کے اہم رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین گرین کو افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دراندازی اور دہشت گردی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کانگریس مین گرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے فلسطین کے مسئلے پر کانگریس مین گرین کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فلسطین کے لیے مضبوط آواز قابل تحسین ہے، اور ان کے اس موقف کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی چار مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں تاکہ زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور امداد فراہم کی جا سکے۔ملاقات میں ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی شریک تھے۔

مزید :

قومی -