بنوں کے عوامی مسائل ترجیحا حل کئے جائیں گے، زائد اکرم درانی

بنوں کے عوامی مسائل ترجیحا حل کئے جائیں گے، زائد اکرم درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیوروپورٹ) ممبر پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئل اینڈ گیس اور رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم دُرانی نے کہا ہے کہ بنوں کے عوام کے مسائل کا حل اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں بنوں شہر اور سورانی میں گیس کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلئے ٹی بی ایس پر کام شروع کردیا ہے جبکہ کوٹ عادل اور آمندی کے اس مسئلے کے حل کیلئے کاغذی کاروائی تکمیل کے مراحل میں ہے بنوں کے گھر گھر کو گیس پہنچانا مشن ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن اور سی اینڈ ڈبلیو حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں اور کچہری روڈ پر ٹی بی ایس کی تنصیب کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی، ملک قاسم خان، سابق ناظم اسماعیل خان، عبدالرؤف قریشی اور دیگر مشران بھی موجود تھے ایم این اے زاہد اکرم دُرانی نے کہا کہ اس وقت بنوں میں گیس کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 18 جنوری تک ضلع کرک میں گیس سپلائی لائنوں پر ضروری کام ہورہا ہے جس کیلئے متعلقہ حکام نے لوڈشیڈنگ کا ایک طریقہ کار وضع کیا ہے تاہم کام مکمل ہونے کے بعد یہ سلسلہ بھی ٹھیک ہوجائے گا چونکہ یونین کونسلوں خاندرخان خیل اور زیرکی پیرباخیل میں گیس سپلائی لائن بچھائے جارہے ہیں جس پر کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ آمندی اور کوٹ عال میں کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے ٹی بی ایس کا ں نظام نصب کردیا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور دُرانی خاندان ہی بنوں کے عوام کی حقیقی خدمت کی ہے جو بنوں کے عوام کے محبت اور اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارا مشن ہے کہ عوام کو پانی گیس و بجلی سمیت ہر قسم کی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچائیں