وہاڑی‘ تعلقات کا شبہ‘ دو بھائیوں نے ملکربہن مار ڈالی‘ ملزم فرار

  وہاڑی‘ تعلقات کا شبہ‘ دو بھائیوں نے ملکربہن مار ڈالی‘ ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی‘ ماچھیوال (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) نواحی گاؤں 541 ای بی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن قتل کر دی مبینہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ ماچھیوال نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 541ای بی میں بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا22سالہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
بندیا گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ تقریباً رات دو بجے بھائی عمران اور شان ولدیت وارث علی نے مبینہ طور پر گلے،کنپٹی اور گال پر چھری نما بگدا کے وار کر کے اسے قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی،جبکہ ملزمان عمران اور شان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ذرائع سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کے بھائیوں کو بندیا بی بی کے وہاڑی کے رہائشی سخاوت ولد امید قوم میر عالم کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا پولیس تھانہ ماچھیوال نے مقدمہ نمبر 6/20 بجرم 302,311,34 ت پ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
فرار