ملتان کے بس سٹینڈ پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پیش رفت، ایک ملزم گرفتار
ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں بس سٹینڈ پر صفائی کرنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لڑکی کو گزشتہ رات 4 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس سٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی کرنے کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے مطابق زیادتی کے بعد اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ورکشاپ کے باہر پھینک دیا گیا، ہوش آنے پر اس نے بس سٹینڈ آ کر سٹینڈ کے منیجر کے نمبر سے پولیس کو اطلاع دی۔