شرمناک حرکتوں سے منتقل ہونے والی وہ بیماری جو آپ کو بانجھ بنا سکتی ہے، ماہرین نے وارننگ دے دی

شرمناک حرکتوں سے منتقل ہونے والی وہ بیماری جو آپ کو بانجھ بنا سکتی ہے، ماہرین ...
شرمناک حرکتوں سے منتقل ہونے والی وہ بیماری جو آپ کو بانجھ بنا سکتی ہے، ماہرین نے وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی بے راہروی سے پھیلنے والی بیماری ایڈز تو لاعلاج تھی ہی، اب ماہرین نے ایسی ہی ایک اور بیماری کا انکشاف کر دیا ہے جوایڈز کی طرح غیرمحتاط جنسی تعلق کے ذریعے تیزی سے پھیل رہی ہے اور خواتین کو بانجھ بنا رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس بیماری کا نام مائیکوپلازما جینی ٹیلیئم(Mycoplasma Genitalium)ہے جو جنسی بے راہ روی کی وجہ سے انتہائی پوشیدہ رہتے ہوئے خواتین کو لاحق ہوتی ہے اور اس کا اس وقت پتا چلتا ہے جب یہ اپنا کام دکھا چکی ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 18سے 44سال عمر کی ہر 100میں سے ایک خاتون اس بیماری کا شکار ہو چکی ہے اور یہ اس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ محض 10سال میں ہی اس کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیکوپلازما جینی ٹیلیئم پہلے قابل علاج تھی لیکن اب انتہائی سرعت کے ساتھ لاعلاج ہوتی جا رہی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب لگ بھگ تمام اینٹی بائیوٹکس اس پر بے اثر ثابت ہو رہی ہیں اور خطرہ ہے کہ آئندہ 10سال میں یہ ہر طرح کی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف اپنے اندر مزاحمت پیدا کرلے گی اور لاعلاج ہو جائے گی۔ برطانیہ کی’جنسی صحت و انسدادایڈز ایسوسی ایشن‘ کے ماہر پیڈی ہارنر کا کہنا ہے کہ ”برطانیہ میں ہر سال 3ہزار سے زائد خواتین اس بیماری کی وجہ سے بانجھ ہو رہی ہیں۔ یہ ایک طرح کی انفیکشن ہے جو جنسی تعلق کے ذریعے اس تیزی سے پھیل رہی ہے اور سٹینڈرڈ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہی ہے کہ 10سال کے اندر یہ ’سپربگ‘ بن کر لاعلاج ہو جائے گی۔“واضح رہے کہ یہ بیماری پہلی بار 1981ءمیں سامنے آئی تھی لیکن اب تک بہت کم لوگ ، حتیٰ کہ ڈاکٹر بھی، اس کے متعلق جانتے تھے۔ تاہم اب یہ تیزی کے ساتھ خواتین کی افزائش نسل کی صلاحیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آ رہی ہے۔