غیر نمونہ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

غیر نمونہ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نو روز میں 55 ہزار 116 موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 43 ہزار 542 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 4152 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری، ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 1769 نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 2571 وہیکلز کیخلاف کارروائی، واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 2291 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 691 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس پکڑے جانے پر جعل سازی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے گا، غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی پر ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں فینسی نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کو متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری، سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی کہ قانون شکنی کیصورت میں ایسے افراد کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائیگا۔ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے۔

، سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہا۔

مزید :

علاقائی -