پی آئی اے نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

پی آئی اے نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
پی آئی اے نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن لانے کیلئے آپریشن کااعلان کیا ہے ۔ عیدسے قبل پاکستانیوں کوخصوصی پروازسے وطن لایاجائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کابل میں پھنسے پاکستانیوں کوبوئنگ 777 طیارے سے واپس لایاجائے گاجبکہ پی آئی اے کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کوخصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ 
 دبئی اورابوظہبی کیلئے بھی بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کئے جائیں گے جبکہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کااضافہ کیا گیاہے۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے مجموعی طورپر 32 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔