مقامی فارم میںصائمہ خان اور معمر رانا پر فلم ”عیاش“کے گانے کی عکسبندی

مقامی فارم میںصائمہ خان اور معمر رانا پر فلم ”عیاش“کے گانے کی عکسبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)عید کے موقع پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم”عیاش“کی شوٹنگ ان دنوں لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز مقامی فارم ہاﺅس میں صائمہ خان اور معمر رانا پر ایک گانے کی عکسبندی کی گئی۔ اس گانے کی کوریوگرافی کے فرائض ضمیر عباس کاہلو نے انجام دیئے۔پروڈیوسر راجہ شہزاد قمر کی فلم”عیاش“کے ڈائریکٹر حنیف جوئیہ ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ میں نان پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتی ہوں میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔اس فلم میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ خان نے بتایا کہ میں نے فلم میں اپنے کردار کو بہتر بنانے کے معروف ڈریس ڈیزائنر بابو سے تمام ڈریسز تیار کروائے ہیں۔میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں اور اپنے کام کو سلیقے سے انجام دینا کا ہنر بخوبی جانتی ہوں۔اس فلم میں میرا رول میرے پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا۔چوہدری یعقوب کی فلم”جلوے“میں اپنی دیگر فنّی مصروفیات کی وجہ سے کام کرنے سے معذرت کی ہے میں کام کی زیادتی کی وجہ سے اپنی پرفارمنس کو خراب نہیں کرسکتی۔

مزید :

کلچر -