ادویات کی عدم فراہمی پر مریضوں کا ،،پی آئی سی،، کیخلاف احتجاج

ادویات کی عدم فراہمی پر مریضوں کا ،،پی آئی سی،، کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور(ج الف/جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتظامیہ نے غریب مریضوں پر مفت ادویات کی فراہمی کے دروازے بند کر دیئے ہیں جس کے خلاف گزشتہ روز آﺅٹ ڈور میں آنے والے سینکڑوں مریض سراپا احتجاج بن گئے مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سینہ کوبی کی مریض سڑک پر لیٹ گئے اور ہائے دوائی ہائے دوائی کے نعرے لگاتے رہے مریضوں نے بتایا کہ گزشتہ 8روز سے ایم ایس نے ادویات کی فراہمی بند کر رکھی ہے۔ مریضوں کو روزانہ ادویات کی فراہمی کا وعدہ کیا جاتا ہے مگر وعدہ وفا نہیں ہوتا۔ بتایا گیا ہے کہ آﺅٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کو ایک ماہ کی مفت دوائی دینے کا سلسلہ سابق چیف ایگزیکٹو پروفیسر جواد ساجد خان نے شروع کرایا ان کی تبدیلی کے بعد موجودہ ایم ایس نے مفت ادویات کی فراہمی میں 15دن کی کمی کی بعدازاں وہ اس پر بھی قائم نہ رہ سکیں اور غریبوں پر مفت ادویات کی مفت فراہمی 7دن تک لے آئیں 7روز قبل مکمل فراہمی بند کر دی جس کے خلاف گزشتہ روز سینکڑوں مریض سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایم ایس کی مریض دشمنی کا فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں فارغ کر دیں اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر عبیدہ نے کہا کہ ملازمین کی 7روز سے ہڑتال کے باعث ادویات نہیں دی جا سکیں دوبارہ سلسلہ شروع کر دیں گے دریں اثناءپی آئی سی میں جاری 7روزسے پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال خواجہ احمدحسان سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گئی خواجہ احمد حسان نے گزشتہ روز ملازمین سے کامیاب مذاکرات کئے ہیں جس کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات پورے کئے جائیں گے۔