ژوب میں چھاپے کے دوران ملزم نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا
ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے مرغہ کبزئی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جس دوران مکان میں دھماکہ ہوا اور مبینہ ملزم ہلاک ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ژوب میں سکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران ملزم نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔
چھاپے کے دوران مکان کے ایک کمرے میں دھماکہ کیا گیا جس کے بعد کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ اس کے علاوہ مکان سے بڑی مقدا ر میں اسلحہ بھی پکڑا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اہلکاروں کو دیکھ کر پہلے فائرنگ کی جس کے بعد ایک ملزم نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔