لاہور ہائیکورٹ نے بائیو میٹرک حاضری پر پابندی لگادی، ملک میں کرونا سے بچاو کیلئے اقدامات ضروری: چیف جسٹاس

لاہور ہائیکورٹ نے بائیو میٹرک حاضری پر پابندی لگادی، ملک میں کرونا سے بچاو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاہور ہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں افسروں اور ملازمین کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگانے سے روک دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خلاف حفاطتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہاہے کہ لاہورہائیکورٹ کے افسروں اور ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری روکی جارہی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے افسر اور ملازمین پرانے نظام کے تحت حاضری رجسٹر پر روزانہ حاضری لگائیں گے، نوٹیفکیشن کی کاپی ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری، ہائیکورٹ کے علاقائی بنچوں اور دیگر متعلقہ افسروں کو بھجوا دی گئی ہے۔
حاضری روکدی

مزید :

صفحہ آخر -رائے -