ماں سے ملنے کی خوشی،علی حیدر گیلانی بیٹے کو گاڑی میں ہی بھول آئے

ماں سے ملنے کی خوشی،علی حیدر گیلانی بیٹے کو گاڑی میں ہی بھول آئے
ماں سے ملنے کی خوشی،علی حیدر گیلانی بیٹے کو گاڑی میں ہی بھول آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تین سال تک طالبان جیسے شدت پسند لوگوں میں رہنے والے علی حیدر گھر پہنچنے پر ماں سے ملنے کی خوشی سے اس قدر نہال تھے کہ گاڑی سے اترتے وقت بیٹے کو گاڑی میں ہی بھول گئے ۔

علی گیلانی تین سال بعد اپنے گھر کے احاطہ میں پہنچے تو گاڑی سے اترتے ہی اپنے اہلخانہ کی طرف چل پڑے وہ اس قدر عجلت میں تھے کہ انہیں یاد ہی نہ رہا کہ ان کی گود میں بیٹھے ان کے سالہ بیٹے جمال گیلانی گاڑی میں ہی رہ گئے ہیں ۔وہ گاڑی سے اترے اور اور سیدھا ماں کو ملنے جا پہنچے ۔اس دوران جمال کو اپنے بابا کی یہ ادا شاید کچھ خاص پسند نہ آئی اور ننھے جمال گیلانی نے گاڑی میں رونا شروع کردیا جس پرعلی حیدر کے کزن نے اسے اٹھا کر اس کے والد علی کے پاس پہنچایا۔

جمال گیلانی نے اپنے بابا کی گود میں پہنچتے ہی شکوے کرنا شروع کردیئے کہ بابا ایک تو اتنا دیر سے آئے ہیں اوپر سے مجھے بھول گئے جس پرعلی حیدر نے بیٹے کو سینے سے لگالیا اور پیار کرکے صاحبزادے کو منا لیا۔

مزید :

لاہور -