میں عثمان بزدار نہیں جس سے زبردستی آفس چھین لیں ،  عمر چیمہ نے پنجاب حکومت کو واضح پیغام دے دیا

میں عثمان بزدار نہیں جس سے زبردستی آفس چھین لیں ،  عمر چیمہ نے پنجاب حکومت کو ...
میں عثمان بزدار نہیں جس سے زبردستی آفس چھین لیں ،  عمر چیمہ نے پنجاب حکومت کو واضح پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں ہوں جس سے آپ زبردستی آفس چھین لیں اور وہ چپ کر کے گھر چلا جائے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو غنڈہ فورس بنا کر میرے آفس کو یرغمال بنا یا جا چکا ہے ، ہم وزارت داخلہ کو لکھ چکے تھے کہ ہمیں ایف سی اور رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ پنجاب پولیس ہمارے احکامات نہیں مان رہی ، میں نے خط بطور عمر چیمہ نہیں گورنر پنجاب لکھا ، مجھ سے میرا آفس اور گاڑیاں چھین لی گئی ہیں مگر میں جس گھڑی تک یہاں موجود ہوں اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ پنجاب میں سرکس چلا رہے ہیں جہاں دو دو وزیر اعلیٰ موجود ہیں ، انہوں نے غلطی کی اور اسے درست کرنے کی بجائے مزید حماقتیں کی جا رہی ہیں ، ایک وزیر اعلیٰ آفس جو خالی ہی نہیں ہوا تھا وہاں پر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخابات کر ادیے گئے ۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک جج سے تحفظات تھے ، آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں کہ وزیر اعلیٰ سے حلف لے ، مگر آئینی ٹیم سے مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نے عدلیہ کو دھوکے میں رکھا ، ان کے علم میں تھا ، خود ان کے  لیڈران جن میں سعد رفیق اور خواجہ آصف شامل ہیں انہوں نے پریس کانفرنسز کی تھیں کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ غیر آئینی تھا ، لہذا ان کے وکلاء کو علم تھا مگر انہوں نے عدلیہ کو دھوکے میں رکھا ، وکلاء برادری کو ان وکلاء کے خلاف ایکشن لینا چاہئے ۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں نے اپنی سکیورٹی سے متعلق خط صرف اس لئے لکھا کہ جب مستقبل میں   بیرونی سازش پر جے آئی ٹی سمیت دیگر تحقیقاتی کمیٹیاں بنیں گی تو  تمام لوگوں کے کردار سامنے آئیں گے کہ کن افراد نے سہولت کار بن کر آئین  و قانون کی دھجیاں اڑائیں، جس طرح پنجاب اسمبلی میں پولیس بلا کر غنڈہ گردی کی گئی ایسی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔