یہ عرب شیخ بالی ووڈ ستاروں سے اکیلے ملنے کے لئے اربوں روپے دینے کے لئے آمادہ تھا لیکن شاہ رخ خان کے ملنے کے بعد ہی کچھ ایسا ہوگیا کہ اپنا وعدہ توڑ دیا۔۔۔ عرب ملک کی عدالت میں عجیب و غریب اور انوکھا کیس آگیا

یہ عرب شیخ بالی ووڈ ستاروں سے اکیلے ملنے کے لئے اربوں روپے دینے کے لئے آمادہ ...
یہ عرب شیخ بالی ووڈ ستاروں سے اکیلے ملنے کے لئے اربوں روپے دینے کے لئے آمادہ تھا لیکن شاہ رخ خان کے ملنے کے بعد ہی کچھ ایسا ہوگیا کہ اپنا وعدہ توڑ دیا۔۔۔ عرب ملک کی عدالت میں عجیب و غریب اور انوکھا کیس آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن کوئی اس خواہش کی تکمیل کے لیے کتنی رقم دے سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے بحرین کے شاہی خاندان کے اس کھرب پتی شخص کی کتھا سن لیں جس نے اپنی پسند کے بالی ووڈ اداکاروں اور اداکاراﺅں سے ملاقات کے لیے اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کا معاہدہ کر لیا کہ سن کر شاید کسی کویقین ہی نہ آئے۔ دی مرر کے مطابق 50سالہ حمد عیسیٰ علی الخلیفہ نامی اس شاہ خرچ نے بالی ووڈ کے 26اداکاروں اور اداکاراﺅں سے ملنے کے لیے ساڑھے 3کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 6ارب8کروڑ 66لاکھ روپے) ادا کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ اس نے یہ معاہدہ 43سالہ مصری شخص احمد عدیل عبداللہ احمد کے ساتھ کیا جو ایونٹ آرگنائز کرنے والی ایک فرم کا مالک ہے۔


بحرین کے بادشاہ کے کزن حمد عیسیٰ نے جن 26اداکاروں اور اداکاراﺅں کی فہرست احمد عدیل کو دی ان میں انیل کپور، ایشوریا رائے، سنجے دت، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شاہ رخ خان ، کرشمہ کپور اور دیگر شامل تھے۔تاہم بعد ازاں اس نے ذہن تبدیل کر لیا اور معاہدے سے مکر گیا۔ جس پر اب احمد عدیل نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرا دیا ہے۔ احمد عدیل کا کہنا ہے کہ ”حمد عیسیٰ کے ساتھ طے پایا تھا کہ اس کی ان اداکاروں اور اداکاراﺅں سے دبئی اور بھارت میں اکیلے میں ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ہر ملاقات 25منٹ پر محیط ہو گی اور ہر سٹار سے ملاقات پر اسے 11لاکھ پاﺅنڈ ادا کرنے تھے۔ اس کے علاوہ اس نے ہر تیسری ملاقات کے بعد 3لاکھ 80ہزار پاﺅنڈ بونس دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ مزید اس نے ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز کے لیے 4لاکھ پاﺅنڈ کی سپانسرشپ دینے کا بھی وعدہ کیا تھا تاہم اب وہ ان تمام وعدوں سے مکر گیا ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ میرے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کرنے کے بعد محض 8دنوں میں 15بالی ووڈ اداکاروں اور اداکاراﺅں سے ملاقات کر چکا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس نے میرے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کسی اور آرگنائزر کے ساتھ معاہدہ کر لیا تھا۔ اس نے مجھے دھوکہ دیا ہے لہٰذا اسے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔“ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

برطانیہ -