سٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی،ڈالر بھی پرواز پکڑنے لگا

سٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی،ڈالر بھی پرواز پکڑنے لگا
سٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی،ڈالر بھی پرواز پکڑنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے، 100 انڈیکس میں 731 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں 8 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پر ہوا اورکاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 731 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔100 انڈیکس 36 ہزار710 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،اس وقت مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر8 پیسے مہنگاہونے کے بعد قیمت155 روپے 55 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ڈالر کی قدر5 پیسے بڑھنے سے 155 روپے 60 پیسے ہو گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35800 اور35900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید28ارب2کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.83 فیص دکم جبکہ55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 219.64 پوائنٹس اضافے سی 35978.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعہ کومجموعی طورپر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 2 کروڑ73 لاکھ13 ہزار286 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69 کھرب 61 ارب 28 کروڑ92 لاکھ 11 ہزار440 روپے ہوگئی۔

مزید :

بزنس -