افغانستان نے پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کے مقام پر تیز ترین موبائل ٹاور نصب کردیا

افغانستان نے پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کے مقام پر تیز ترین موبائل ٹاور نصب ...
افغانستان نے پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کے مقام پر تیز ترین موبائل ٹاور نصب کردیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرستان (آئی این پی )امارت اسلامی افغانستان نے پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کے مقام پر تیز ترین (AWCC) موبائل ٹاور نصب کردیاگیا،سرکاری ذرائع کے مطابق افغان وائرلیس کمیشن کمپنی موبائیل ٹاور انگور اڈہ بارڈر کے اُس پار 400 میٹر کے فاصلے پر نصب کیاہے جس کی رینج پاور 10 سے 12 کلومیٹر پر مشتمل ہیں 3G نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ موبائل سگنل پاکستانی حدود میں 7 کلومیٹر تک با آسانی کام شروع کر دیاہے جس سے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے 70 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی مستفید ہو سکے گی ۔ 

ڈاکٹر عبداللہ وزیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ آف پاکستان سے تحصیل برمل کے عوام نے 3G,4G نیٹ ورک بارے مسلسل دو سالوں تک مطالبات کرتے رہے لیکن پاکستانی حکام نے لیت ولعل سے کام لے رہاتھا انھوں نے کہاکہ مذکورہ ٹاور سے تحصیل برمل کے علاقے نیزانارائی، خوجہ خدر تک عوام لطف اندوز ہورہے ہیں اور علاقہ مکین نے امارت اسلامی افغانستان کا شکریہ ادا کیاہے اور اس اقدام سے افغان گورنمنٹ کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا کیونکہ افغان سم کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب پاکستانی حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ مذکورہ ٹاور سے پاک افغان بارڈر کے ارپار دہشتگردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ٹی ٹی پی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں اضافے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ تحصیل برمل کے عوام نے حکومت پاکستان سے بار بار مطالبہ کیاہے لیکن حکومت نے اس بابت کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے