گھی اور آئل کی قیمتوں میں 54 سے 60 روپے کلو اضافہ

گھی اور آئل کی قیمتوں میں 54 سے 60 روپے کلو اضافہ
گھی اور آئل کی قیمتوں میں 54 سے 60 روپے کلو اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)درجہ اول کا گھی اور آئل 54 روپے، درجہ دوم اور سوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچون سطح پر درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت  505 روپے سے بڑھ کر 559 روپے ہوگئی، درجہ دوم گھی جو 440 روپے کا فروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت  500 روپے تک پہنچ گئی جبکہ مختلف مقامات پر پرچون میں 525 سے 530 روپے فروخت جاری ہے۔

درجہ دوم آئل جو 452 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت 512 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پرچون میں 530 سے 540 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔