ڈیرہ غازی خان میں بھی گیس بازر دھماکے سے پھٹ گئے، ایک شخص جاں بحق ،  ریسکیو اہلکار زخمی 

ڈیرہ غازی خان میں بھی گیس بازر دھماکے سے پھٹ گئے، ایک شخص جاں بحق ،  ریسکیو ...
ڈیرہ غازی خان میں بھی گیس بازر دھماکے سے پھٹ گئے، ایک شخص جاں بحق ،  ریسکیو اہلکار زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،  ڈیرہ غازی خان (آئی این پی  ) ملتان کے بعد ڈیرہ غازی خان میں بھی چار گیس بازر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں   ایک شخص جاں بحق اور ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کوٹ چھٹہ کے قریب انڈس ہائی وے پر پمپ پر کھڑے 4 گیس باوزر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے۔اس کے بعد قریب موجود دیگر دو گیس بازر اور ایک آئل ٹینکر کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ لے لیا، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ڈیرہ غازی خان، جام پور اور راجن پور کے فائر کنٹرول نے چھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ بجھائی، علاقے کو بر وقت کلیئر کرانے سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے پر قریبی آبادی کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ریسٹ ایریا کے ہوٹل اور پیٹرول پمپ کو آتشزدگی سے جزوی نقصان پہنچا۔ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے گیس بازر واقعات میں سات قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، وزیراعلی پنجاب نے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔اوگرا نے بھی تحقیقات کے لئے تھرڈ پارٹی انسپکٹر تعینات کردیا، حادثے کے مقام سے ثبوت جمع کرکے حادثے کی اصل وجہ کاتعین کیا جائیگا، ذمہ داری کاتعین ہونے  پرمتعلقہ کمپنی کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب کی طرف سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کوبیس لاکھ فی کس اورزخمیوں کو پانچ لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔یاد رہے ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا کنٹینر پھٹنے سے تباہی پھیل گئی تھی ، جس سے چھ افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے میں درجنوں جانور بھی ہلاک ہوئے اور گیس سے بھرا ٹینکر پھٹنے سے متعدد مکانوں کی چھتیں گرگئیں تھیں۔