حکومت جب دنیا میں جاکر دعویٰ کرتی ہے کہ ہم الیکشن جیتے ہیں تو اس سے بڑی فیک نیوز کیا ہے؟،محمد زبیر

اسلام آباد(آئی این پی )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت جب دنیا میں جاکر دعویٰ کرتی کہ ہم الیکشن جیتے ہیں تو اس سے بڑی فیک نیوز کیا ہے؟ سارے کام صرف ایک شخص کا راستہ روکنے کیلئے کیے جارہے ہیں، جس دن ہوا کا رخ بدل جائے گا ساری ترامیم اور قوانین اڑ جائیں گے۔
ا یک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ حکومتی بنچز کہتے ہیں الیکشن جیتے ہیں اس سے بڑی کوئی فیک نیوز ہے؟ کیا یہ فیک نیوز نہیں کہ جب اقوام متحدہ یا دنیا میں جاکر دعویٰ کرتے کہ ہم الیکشن جیتے ہیں، حالانکہ پورے پاکستان کو پتا کہ یہ الیکشن نہیں جیتے، جھوٹی خبر ہے، سب سے پہلے تو وہاں ایکشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کیا ماضی میں آمروں کے بنائے قوانین کو مسترد نہیں کیا گیا؟ سارے کام صرف ایک شخص کا راستہ روکنے کیلئے کیے جارہے ہیں، جس دن ہوا کا رخ بدل جائے گا ساری ترامیم اور قوانین اڑ جائیں گے، مضحکہ خیز ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک موجودہ قائم رہیں گے۔