نو پرائیویٹائزیشن، آؤٹ سورس کیے گئے سکولز آج بھی ریاست کی ملکیت ہیں: وزیر تعلیم  پنجاب

نو پرائیویٹائزیشن، آؤٹ سورس کیے گئے سکولز آج بھی ریاست کی ملکیت ہیں: وزیر ...
نو پرائیویٹائزیشن، آؤٹ سورس کیے گئے سکولز آج بھی ریاست کی ملکیت ہیں: وزیر تعلیم  پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے سینئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں نے ملاقات کی جس میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ممکنہ تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کالم نگاروں کو تعلیمی شعبے  میں کی جانے والی ریفارمز سے آگاہ کیا اور سکولوں کی اپ گریڈیشن، ٹی این اے ٹیسٹ، آؤٹ سورسنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

 رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ کسی بھی سکول کو پرائیوٹائز نہیں کیا جا رہا۔ اس ضمن میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ پرائیویٹائزیشن اور آؤٹ سورس 2 الگ الگ چیزیں ہیں اور دونوں میں فرق ہے۔ ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آؤٹ سورس کیے گئے سکولز آج بھی ریاست کی ملکیت ہیں۔

 وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ میٹرک ٹیک کا مارچ سے آغاز کر رہے ہیں۔ بدلتے رجحانات کی وجہ سے آئی ٹی کی تعلیم ضروری ہو چکی، جس پر توجہ دی جا رہی ہے۔  کامرس کالجز، ای کامرس کالجز میں تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے تعلیمی نظام میں انقلابی اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ای ٹرانسفرز، وائس چانسلرز اور سی ای اوز تعیناتیوں میں تمام سفارشیں رد کیں۔ کیونکہ میرٹ اور کارکردگی کو ہر اقدام میں ترجیح بنا رکھا ہے۔

 کالم نگاروں نے وزیر تعلیم کو ایجوکیشن ریفارمز پر بھرپور قلمی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تعلیمی اصلاحات ناگزیر ہیں، اس شعبے کی بہتری کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا۔ ملاقات میں آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے موثر لائحہ عمل تشکیل دینے میں معاونت کر بھی اتفاق کیا گیا۔