کوئی سیکیورٹی ادارہ وطن واپسی پر مبین عارف کو گرفتار نہ کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ  

کوئی سیکیورٹی ادارہ وطن واپسی پر مبین عارف کو گرفتار نہ کرے،اسلام آباد ...
کوئی سیکیورٹی ادارہ وطن واپسی پر مبین عارف کو گرفتار نہ کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا،عدالت  نے کہاکہ کوئی سیکیورٹی ادارہ واپسی پر مبین عارف کو گرفتار نہ کرے۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار نے کیس کی سماعت کی،مبین عارف کی جانب سے وکیل رضوان اختر اعوان عدالت پیش ہوئے، ڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی اورایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈی جی امیگریشن نے کہاکہ عمومی طور پر اداروں کے کہنے پر نام پی سی ایل میں ڈالتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیاکہ کس قانون کے تحت آپ نام لسٹ میں ڈالتے ہیں؟

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کہاکہ رولز 22کے تحت ہم نام لسٹ میں ڈالتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ وفاق کا دائرہ اختیار ہے آپ کیسے استعمال کرتے ہیں؟

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے اختیار تفویض کیا ہے، رولز میں لکھا ہے۔

عدالت نے ایم این اے مبین عارف کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ کوئی سیکیورٹی ادارہ واپسی پر مبین عارف کو گرفتار نہ کرے۔