کسٹمز نے ای ایف ایس سکیم کا 2 ارب 40 کروڑ روپے کا جعلی سکینڈل پکڑلیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نے ای ایف ایس سکیم کا 2 ارب 40 کروڑ روپے کا جعلی سکینڈل پکڑ لیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز پی سی اے شیراز احمد کے مطابق جعلساز کمپنی نے 36 کروڑ90 لاکھ، 22 کروڑ 20 لاکھ اور 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کے کلنکر امپورٹ کیے۔کمپنی کے گودام میں 3ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 3 لاکھ 95 ہزار ٹن مالیت کا کلنکر غائب ہے، جعلساز کمپنی کے تافتان اور گوادرڈرائی پورٹس پر امپورٹ سٹاک کے شواہد نہیں ملے۔
کسٹم حکام کے مطابق کوئٹہ کی قاضی سنجرانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کیخلاف 32 اے کے تحت ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔