جائیداد کیلئےبھائیوں نے بھائی کو پاگل قرار دے کر زنجیروں میں جکڑ دیا
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاقت پور میں بھائیوں نے جائیداد کی خاطر بھائی کو پاگل قرار دے کر قید کر دیا، ملزمان نے بھائی کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا، پولیس نے نوجوان کو بازیاب کروا لیا ۔
واقعہ چک نمبر 1 سو 34 میں پیش آیا جہاں جائیداد کے لالچ میں بھائیوں نے بھائی کو پاگل قرار دے کمرہ میں قید کر رکھا تھا، مخبر کی اطلاع پر ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو بازیاب کروالیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں مجھے پاگل قرار دیکر کئی ہفتوں سے قید کررکھا ہے۔
زنجیروں سے آزادی ملتے ہی نوجوان کے چہرے پر رونق آگئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔