عدم اعتماد تحریک سے قوم کو نااہلوں سے نجات مل گئی،بیلم حسنین

عدم اعتماد تحریک سے قوم کو نااہلوں سے نجات مل گئی،بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین  نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کی کامیاب عدم اعتماد کی تحریک سے ملک کو نااہل،نالائق حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی ہے اور قوم اپنے پرانے پاکستان میں واپس آگئی ہے اور امید ہے کہ اب ملک حقیقی معنوں میں ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی کردار رہا ہے۔

 اور اب قوم انہیں بطور صدر مملکت پاکستان دیکھنے کی خواہاں ہے انہوں نے میاں شہباز شریف کی نامزدگی اور ممکنہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مرکز کے بعد صوبوں میں بھی تبدیلیاں آئیں گی یہ تبدیلی ملک وقوم کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی عمران خان ا ب سیاست کا قصہ پارینہ بننے جارہے ہیں ان کے اقدامات سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا جس کے ازالہ کیلئے موجودہ حکومت اپنابھرپور کردارادا کریگی۔ اس موقع پرانہوں نے روزہ افطار کرنے پر کارکنوں میں مشروبات اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔