صابن سے پستول دھوتی خاتون کی وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آگئی

صابن سے پستول دھوتی خاتون کی وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آگئی
صابن سے پستول دھوتی خاتون کی وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) خاتون کی صابن سے پستول کو صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس ایکشن میں آگئی۔

آج نیوز  نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ  ریاست مدھیا پردیش کے ضلع مورینا میں ایک غیر قانونی پستول بنانے والی فیکٹری کا پولیس کو اس وقت معلوم ہوا جب خاتون کی جانب سے بندوقوں کو صابن سے دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو کی تصدیق کے بعد، پولس کی ایک ٹیم نے رات دیر گئے گنیش پورہ علاقے میں ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ مہوا پولیس اسٹیشن کے انچارج پون سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ گھر مبینہ طور پر پچھلے چھ ماہ سے غیر قانونی ہتھیاروں کی تیاری کی جگہ کے طور پر کام کر رہا تھا۔

پولیس حکام نے غیر قانونی فیکٹری سے مقامی طور پر تیار کردہ تین پستول، متعدد جزوی طور پر اکٹھے کیے گئے ہتھیار اور مختلف قسم کے اوزار قبضے میں لے لیے۔ اس کے علاوہ خاتون کے شوہر اور والد کو بھی گرفتار کرلیا۔