جہانگیر ترین کے بعد ایک اور جماعت کے سربراہ کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بعد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں سمیت سیاست سے لا تعلق کا اعلان کر رہے ہیں، بیٹوں کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کروں گا، انہوں نے کہاکہ سیاست سے باہر رہ کر بھی ملک کی خدمت جاری رکھوں گا ۔
دوسری جانب پرویز خٹک نے سیاست اور پارٹی عہدہ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی ہے ، پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سیاست سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی نہیں کر رہا صرف کچھ عرصے کے لیے بریک لے رہا ہوں۔