خانیوال؛ شدید سردی میں آٹے کیلئے لائن میں لگا 6 بچوں کا باپ انتقال کرگیا
خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں جاری آٹے کے بحران نے ایک اور غریب کی جان لے لی،6 بچوں کا باپ ہارٹ اٹیک آنے سے چل بسا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی آٹے کیلئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،شدید سردی میں 6 بچوں کا باپ سرفراز آٹے کے حصول کیلئے صبح سے لائن میں لگا ہوا تھا،آٹے کا انتظار غریب محنت کش کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔
3 گھنٹے انتظار کے بعد جب سرفراز کی باری آئی تو آٹا ختم ہو چکا تھاجس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوگیااور طبیعت خراب ہونے پرزمین پر گر پڑا،لوگوں نے سرفراز کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل پہنچایامگر وہ راستے میں بھی جاں بحق ہو گیا،ڈاکٹرز کے مطابق سرفراز کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے ۔