بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا، جانچ پڑتال شروع

بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا، جانچ پڑتال ...
بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا، جانچ پڑتال شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور پولیس نے ویڈیو کی جانچ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ویڈیو کال کرنے والے ایک ایکس صارف کو جواب دیتے ہوئے کانپور پولیس نے کہا کہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا اور متعلقہ حکام کو مطلع کردیا گیا ہے۔"ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو میں نظر آنا والا شخص کانپور میں رہتا ہے اور اس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ماضی میں کم از کم 10 بار جرمانہ ہو چکا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال جون میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ اس نے چلتی موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر فلم 'ٹائی ٹینک' کے مشہور منظر کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی۔اس سے پہلے کانپور پولیس نے ایک اور شخص کو کانپور میں پولیس افسران کے سامنے اپنی بائک پر خطرناک وہیل اسٹنٹ کرنے پر 5000 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -