کوئٹہ اور ملتان کے درمیان میچ میں کپتانوں نے الگ میچ ڈال لیا، ویڈیو دیکھیں

کوئٹہ اور ملتان کے درمیان میچ میں کپتانوں نے الگ میچ ڈال لیا، ویڈیو دیکھیں
کوئٹہ اور ملتان کے درمیان میچ میں کپتانوں نے الگ میچ ڈال لیا، ویڈیو دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتانوں کے درمیان دلچسپ واقعہ ہوا۔میچ کی پہلی اننگز کے پہلے اوور میں محمد نواز ملتان سلطانز کے کپتان کو گیند کراتے ہوئے آخری لمحے پر رک گئے جس کے بعد محمد رضوان نے بھی کچھ اسی طرح کیا۔

محمد نواز جب دوسری مرتبہ گیند کرانے لگے تو محمد رضوان کریز سے پیچھے ہٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ کے ابتدا میں ہونے والا یہ واقعہ یہاں ختم نہیں ہوا۔

محمد رضوان اور محمد نواز کے درمیان اسی طرح کا واقعہ 14 ویں اوور میں بھی ہوا۔ملتان سلطانز کی اننگ کے 14 ویں اوور کی ایک گیند بھی محمد رضوان اور محمد نواز کی وجہ سے دلچسپ بنی۔اس مرتبہ بھی آغاز محمد نواز کی جانب سے کیا گیا اور وہ محمد رضوان کو گیند کراتے ہوئے بالکل آخری لمحے میں رک گئے اور واپس چلے گئے۔محمد نواز کی گیند کرانے کی دوسری کوشش کے دوران محمد رضوان نے اسے کھیلنے کا فیصلہ نہیں کیا اور وہ وکٹ کے سامنے سے ہٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے اس معاملے کی ویڈیو پر مداح بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Video Gallery -