نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے ملک واپس ...
نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں شہری  محمود اختر نقوی نے درخواست کی تھی کہ  نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز  اور سلمان شہباز  کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے ،  جن کو سزا ہوچکی وہ اپنی سزائیں   پوری کریں جبکہ  جن کیخلاف کرمنل کیسز ہیں وہ مقدمات کا سامنا کریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے  درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے مسترد کر دیا ، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست مفاد عامہ کی بجائے پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش زیادہ لگتی ہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، عوامی مفاد کا مقصد پبلسٹی نہیں ہونا چاہئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -