انٹر ریجن انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹر ریجن انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹر ریجن انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپین لاہور اور فیصل آباد کے مابین کھیلا جائے گا لاہور ریجن نے سپر سکس مرحلے میں راولپنڈی اور کراچی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے میچ صبح 9بجے شروع ہوگا فی اننگ 45اوورز پر مشتمل ہوگی لاہور ریجن کی قیادت عمر ایمان کریں گے جن کی قیادت میں پچھلے سال بھی لاہور نے ٹرافی اپنے نام کی تھی لاہور ریجن کے صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی نے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر ٹیم اور انتظامیہ کو مباکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی لاہور قومی انڈر 16کا اعزاز حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی ۔