پنجاب کے دفاتر کے 50فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم 

پنجاب کے دفاتر کے 50فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم 
پنجاب کے دفاتر کے 50فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے دفاتر کے 50فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم  جاری کردیا گیا،ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تمام سیکرٹریز، سربراہان کو ہدایت جاری کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50فیصد سٹاف کو بلایا جائے گا، 50فیصد سٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی، فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں پر ہوگا۔