درانی قوم کا امن امان بحالی کیلئے ریاستی  اداروں کیساتھ مکمل تعاون کا اعلان

درانی قوم کا امن امان بحالی کیلئے ریاستی  اداروں کیساتھ مکمل تعاون کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ)درانی قوم کا امن امان بحالی کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان،صوبہ بھر میں تنظیم سازی کے عمل کو موثر بنانے اور مقامی تنازعات کا حل جرگوں کے ذر یعے نکا لنے کافیصلہ،درانی قوم اتحاد کا گرینڈ کنونشن صوبا ئی صدر الحاج ملک خان باچا کے حجرے میعار جندول میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں قبیلے کے افراد نے شرکت کی،کنونشن کے دوران قوم درانی اتحاد کے نو منتخب کا بینہ نے بھی حلف اُ ٹھالیا،کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے مرکزی صدرعباس درانی،نائب صدر نداء خان،صوبا ئی صدرالحاج ملک خان باچا ن،  گجر قبیلے کے ملک عبدالغفار خان،مولانا ضیا ء الحق حیدری،تاجک قبیلے کے امام حسین نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اقوم کو مشتر کہ جدو جہد کرنا ہو گی،مقررین نے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے قوم کے تمام افراد اپنے بچوں کو دور جدید کے تعلیم سے آگاہ کریں،ترقی کا راز اتحاد اور جدید تعلیم کے حصول میں مضمر ہے،اس موقع پر مشتر کہ قرار داد کے ذریعے علاقہ میں امن امان کی فضاء برقرار ر کھنے میں پاک فوج کے فعال کردار کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،مقررین نے کہا ایک سازش کے تحت علاقہ میں امن امان کی فضاء خراب کر نے کی  کوشش کی جاری ہے جس کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا،کنونشن میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی کے عمل کو مزید مو ثر بنایا جا ئیگا جس کے ذ ریعے مقامی تنازعات کا حل نکا لاجائیگا،کنونشن میں گزشتہ روز صوبا ئی صدر پر ہو نے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی