ملائیکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی موت گرنے کے باعث جسم پر لگنے والی متعدد چوٹوں کے باعث ہوئی ہے ۔
انیل مہتا نے گزشتہ روز صبح 9 بجے کے قریب چھٹی منزل پر موجود اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی جسے ابتدائی طور پر حادثاتی موت قرار دیا جارہا تھا ۔
انیل مہتا کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو گئی تھی ۔
انیل مہتا کی موت کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان ان کے گھر پہنچے جبکہ ارجن کپور بھی سابقہ گرل فرینڈ کے غم میں شریک ہوئے اور مسلسل ان کے ساتھ رہے ۔