شہباز گل نے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما شہباز گل نے ڈی جی سمیت ایف آئی اے کے دیگر افسران کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو امریکا جانے کی اجازت دی تھی لیکن عدالتی حکم کے باوجودایف آئی اے درخواست گزار کو امریکا جانے کی اجازت نہیں دے رہا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ شہباز گل کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ جسٹس جواد حسن اور جسٹس عابد حسین چٹھہ تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔