محکمہ سیاحت آزاد کشمیر نے ”ٹورازم ‘‘فیسٹیول کا آغاز کردیا
راولاکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لئے چار روزہ ”ٹورازم‘‘ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، فیسٹیول راولاکوٹ ائر پورٹ پر شروع ہوا ہے جس میں سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔
”ہیلی کاپٹر میں بیٹھے اس پاکستانی کو اس وقت پوری مسلم لیگ (ن) تلاش کر رہی ہو گی کیونکہ۔۔۔“ یہ کون ہے اور کیا کر رہا ہے؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر محکمہ ٹورازم کے زیر اہتمام چار روزہ ٹورازم فیسٹیول کا آغاز راولاکوٹ میں ہو چکا ہے۔آزاد جموں کشمیر حکومت کے سیکرٹری اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی منصورقادر ڈار نے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ ٹورازم گالا کا پروگرام یوم 70 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 14 اگست 2017 کے موقع پر شروع کیا گیا ہے جو 13 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر ٹورازم کے ڈائریکٹر جنرل سردار محمد جاوید ایوب خان، ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم ملک فیاض احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم ملک محمد طارق و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پونچھ ٹورازم گالا کے انعقاد کے پہلے دن کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد ائیر پورٹ پر موجود رہی جبکہ آج 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اس فیسٹول میں آزادی پاکستان کے حوالہ سے مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔