لفظ "بار بی کیو"کب اور کیسے ایجاد ہوا ؟دلچسپ معلومات

لفظ "بار بی کیو"کب اور کیسے ایجاد ہوا ؟دلچسپ معلومات
لفظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوزڈیسک) باربی کیو کا نام سنتے ہی بھنے ہوئے گوشت کی خوشبو کے تصور سے دل بے چین ہوجاتا ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں گوشت کے پکوان کئی طرح سے بنائے جاتے ہیں لیکن باربی کیو مقبول ترین طریقہ ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے لفظ Wi.Fiکا مطلب کیا ہے ؟جاننے کے لئے کلک کریں

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم اسے گوشت بھوننے کے ایک طریقے کے طور پر جانتے ہیں لیکن ابتداءمیں باربی کیو لکڑی کے ایک چوکھٹے کو کہا جاتا تھا جس پر کھانا رکھ کر اسے دھواں دیا جاتا تھا۔ یہ طریقہ جنوبی امریکا اور کریبین کے علاقوں میں مقبول تھا۔ آج سے کئی صدیاں پہلے یہ لوگ اس چوکٹھے کو 'بارباکا' (Barbacoa) کہتے تھے اور یہی لفظ بعد میں بدلتے بدلتے باربی کیو بن گیا۔ یہ چو کھٹا بہت بڑا ہوتا تھا اور خوراک کو دھواں دینے کے علاوہ اسے چیزیں ذخیرہ کرنے اور اس کے اندر سونے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ لفظ ”بارباکا“ کریبین سے 1526 میں سپین اور پھر 1733 میں انگلستان پہنچا اور 1755 میں شائع کی گئی سموئیل جانسن کی ڈکشنری میں لفظ باربی کیو ملتا ہے جس کا وہی مطلب بیان کیا گیا تھا جو ہم آج سمجھتے ہیں۔

امریکہ کا انوکھا ائیرپورٹ جہاں کوئی پائلٹ کبھی جہاز لینڈ نہیں کرے گا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -