سی پی او ملتان کا مختلف گرجا گھروں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

      سی پی او ملتان کا مختلف گرجا گھروں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے چرچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔انہوں نے سینٹ میری، کیھتولک، بیت الچرچ اور دیگر گرجا گھروں کے سیکیورٹی انتظامات (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
کا جائزہ لیاسی پی او ملتان نے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی اس موقع پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔سی پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا ہے تھا کہ مسیحی کمیونٹی اور عبادات گاہوں کی حفاظت ہماری اہم ذمہ داری میں شامل ہے اور ان کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گیڈسٹرکٹ ملتان میں تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں چرچ ڈیوٹی چیک کی اور پولیس افسران کو بریف کیا۔
جائزہ