رانا شمیم توہین عدالت کیس، لندن سے اہم دستاویز موصول ہوگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رانا شمیم توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج کا اوریجنل بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا سر بمہر بیان حلفی لندن سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو موصول ہوگیا ہے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے پہلے سے سربمہر لفافے پر ایک اور سیل لگا دی ہے۔ لفافے پر "کانفیڈنشل" لکھا ہے اور اس کو صرف چیف جسٹس ہی کھول سکتے ہیں۔ اس لفافے کو اگلی سماعت پر عدالت میں کھولا جائے گا۔ خیال رہے کہ کیس کی اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔