توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے پرڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش کے وارنٹ گرفتاری جاری

توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے پرڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش کے وارنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،جسٹس شاہد وحید نے شہری عبدالجبار کی درخواست پرڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کررکھاتھا،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ عدالت میں پیش ہوئے،،جس پر فاضل جج نے کہا کہ بلایا ڈپٹی کمشنر کو تھا،آپ کیوں آئے ہیں؟ محمد اصغر جوئیہ نے جواب دیا کہ ریونیو کے معاملات کو میں دیکھتا ہوں اور یہ میرے متعلقہ کیس تھا،اس لئے حاضر ہواہوں، اس پر عدالت نے کہا کہ عدالت جس افسر کو طلب کرتی ہے اسی کو حاضر ہونا چا ہئے۔شہری عبدالجبار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ اراضی کی نشاندہی نہیں کی جارہی۔عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش نے کارروائی نہیں کی۔
وارنٹ گرفتاری

مزید :

صفحہ آخر -