”یہ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔“ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں منظرعام پر آئیں تو سوشل میڈیا پرمختلف تصاویر آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا اور ہر مرتبہ یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ بشریٰ مانیکا کی تصاویر ہیں مگر ہر دعویٰ ہی غلط ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی مبینہ بیگم کی ایک اور تصویر مقامی اخبار سامنے لے آیا
گزشتہ روز قومی انگریزی اخبار نے ایک نئی تصویر شائع کی اور دعویٰ کیا کہ یہ عمران خان کی تیسری مبینہ اہلیہ بشریٰ مانیکا ہیں۔ یہ تصویر ایک زرق برق لباس اور زیورات پہنے خاتون کی تھی جنہوں نے خوب میک اپ بھی کر رکھا تھا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ خاتون بناﺅ سنگھار کی دلدادہ ہیں جبکہ عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بشریٰ بی بی کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ انتہائی باپردہ خاتون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔وہ فیس بک گروپ جس نے معصوم زینب کے معاملے کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھا، دیکھ کر آپ غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے
اس تصویر کے سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر اس بات کی تردید کر دی گئی ہے کہ مذکورہ خاتون بشریٰ مانیکا نہیں ہیں اور کثیر تعداد میں صارفین کی جانب سے تردید پر یہ تو معلوم ہو گیا ہے کہ یہ تصویر واقعی بشریٰ مانیکا کی نہیں ہے تاہم یہ پاکستان کے ایک اور سیاستدان کی اہلیہ ہیں۔
پی ٹی آئی کی نئی بھابھی بشری بی بی #bushramanika #bushrabibi #BushraManeka pic.twitter.com/lI9qlmLFd9
— Malik Zubair Awan (@ZubairSabirPTI) January 12, 2018
ملک زبیر اعوان نے لکھا ”ایک معتبر اخبار نے آج یہ تصویر شائع کی ہے“
A credible newspaper published this image today.
— Malik Zubair Awan (@ZubairSabirPTI) January 12, 2018
منیب نے زبیر کو جواب دیا ”اور اس کیساتھ ہی معتبریت کھو دی ہے“
And lost it's credibility
— Muneeb (@manopatano) January 12, 2018
سرچنگ سول نامی صارف نے لکھا ”یہ تصویر ’پٹوار‘ سوشل میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی ہے“
pic spread by patwar social media
— searchingsoul (@Sa20_15) January 12, 2018
.
پختانا نامی صارف کا کہنا تھا ”اگر وہ پردہ کرتی ہے تو کیا اس کی تصویر اس طرح پوسٹ کرنا مناسب ہے؟“
اگر وہ پردہ کرتی ہے تو کیا اس کی تصویر اس طرح پوسٹ کرنا مناسب ہے؟
— Pukhtana (@shameenyusafzai) January 12, 2018
بابو عابد کا کہنا تھا ”یہ جعلی تصویر ہے، پٹواری دن رات لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اس کی کوئی تصویر مل جائے لیکن نہیں ملے گی، صرف پی ٹی آئی کے چاہنے والے اور ممبر تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں اور پٹواری گندی جگتیں کر کے خوش ہو رہے ہیں“
Yeh Fake pic hai ,patwari din raat laggy huwe hai ke kissi tarah us ki pic mil jaye but they cannot,just Pti lovers aur members ki pic post kar rahe hai,aur patwari khus ho rahe gandi juggte kar ke
— Babu Abid (@SoftBabu) January 12, 2018
مانی حسین نے تصویر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ”برائے مہربانی یہ تصویر ڈیلیٹ کر دو، اگر عمران خان کی حمیات کرتے ہو تو ڈیلیٹ کر دو“
plz ye pic delete kardo agr khan ko suport karte hotu delete karo
— mani.hussain (@manihussain2) January 12, 2018
تنویر حسین نے لکھا ”کوئی بات بنا تحقیق کے بول دو۔۔۔ دیکھیں آسمان کو چھوتی آپ لوگوں کی بے غیرتیاں“
کوئی بات بنا تحقیق کے بول دو ۔۔۔دیکھیں آسمان کو چُھوتی آپ لوگوں کی بیغیرتیاں ????
— Tanveer Hussain (@javdanhussain) January 12, 2018