محمود غزنوی سے متعلق بیان،خواجہ آصف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے محمود غزنوی سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی،خواجہ آصف کے محمود غزنوی سے متعلق بیان پر درخواست دائر کی گئی،عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے درخواست پر سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی۔