سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا، کیا کچھ برآمد ہوا ؟ جانیے

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا، کیا کچھ ...
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا، کیا کچھ برآمد ہوا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔48 سال کا دہشت گرد محمد خان عرف عبداللّٰہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا اور افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا۔یہ سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔