(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کو مفادات کیلئے استعمال کرتی ہے،رانااختر

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کو مفادات کیلئے استعمال کرتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے اپوزیشن کو”ڈرامے باز“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مولانا فضل الر حمن کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے استعمال کرتی ہے۔ اپوزیشن ایک نہیں 100بھی آل پارٹیز کانفرنس بلا لیں۔ حکومت ان کے دباؤ میں آنیوالی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔
دوران تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کے احتساب کے لیے ڈٹ کرکام کر رہی ہے اور نیب سمیت احتساب کے تمام اداروں کیساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو جب بھی کوئی خطرہ لگتا ہے وہ مولانا فضل الر حمن کو سڑکوں پر لاکر حکومت پر دباؤ بڑ ھانے کی ناکام کوشش کرتی ہے مگر عمران خان کو جو بھی جانتے ہیں انکو معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے کسی احتجاج اور آل پارٹیز کانفر نس سے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ملک میں آخری چور کو پکڑنے تک احتساب کا عمل جا ری رہیگا۔